نیویارک،12ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انتہائی طاقتور سمندری طوفان اِرما امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچاتا ہوا آگے گزر گیا ہے تاہم اب اس کی شدت میں کافی کمی واقع ہو چکی ہے۔ فلوریڈا کے بہت سے علاقوں میں شدید تباہی ہوئی اور کئی ملین شہری بجلی سے محروم ہیں۔ فلوریڈا سے جب یہ طوفان اتوار کے روز ٹکرایا تھا تو اس کی شدت چار تھی تاہم پیر کی شام تک اس کی قوت میں کافی حد تک کمی ہو چکی تھی۔ اس طوفان کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 40تک پہنچ گئی ہے کیونکہ کیوبا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اختتام ہفتہ پر ارما کے سبب 10افراد ہلاک ہوئے تھے۔